متحدہ عرب امارات نے غیر ملکی مسافروں کیلئے نئے سفری ہدایت نامے پر عمل درآمد کرنا شروع کر دیا ہے، نئے ہدایت نامے کے مطابق ضوابط امارات آنے والے مسافروں پر ایئر پورٹ پر نافذ کیے جا رہے ہیں.
نیوز کے مطابق امارات میں نئے ضوابط کا تعلق ویکسین شدہ افراد سے ہے، انہیں کیو آر کوڈ پر مشتمل ویکیسن سرٹیفکیٹ دکھانا ہو گا. اس زمرے میں آنے والے افراد سے ایئر پورٹ پر یس سی آر ٹیسٹ رپورٹ طلب نہیںکی جائے گی.
مزید پڑھیں؛ متحدہ عرب امارات بھی ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں شامل
متحدہ عرب امارات کا کہنا ہے کہ ویکسین نہ لگوانے والوں سے پی سی آر ٹیسٹ نیگیٹو رپورٹ طلب کی جائے گی، ٹیسٹ متحدہ عرب امارات پہنچنے سے 48 گھنٹے قبل کا ہو.
اس زمرے میں شامل افراد سے کیو آر کوڈ پر مشتمل کورونا سے صحت یابی کی رپورٹ پر بھی اعتماد کیا جاسکتا ہے۔ اس کے لیے شرط یہ ہوگی کہ یہ رپورٹ متحدہ عرب امارات آنے سے پہلے ایک ماہ کے اندر جاری ہوئی ہو۔
یہ رپورٹ اس صورت میں موثر ہوگی جب امارات آنے والا کورونا میں مبتلا ہوچکا ہو اور اس سے صحت یاب ہوچکا ہو۔
مزید پڑھیں؛ متحدہ عرب امارات میںوزٹ یا سیاحتی ویزے کو اقامے میںکیسے تبدیل کروایا جا سکتا ہے؟
متحدہ عرب امارات کے متعلقہ ادارے نے کورونا ایس او پیز سے متعلق کئی تبدیلیاں کی ہیں۔
امارات کا کہنا ہے کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے مقرر تدابیر میں تخفیف کے باوجود بند مقامات پر حفاظتی ماسک پہننا ضروری ہوگا۔
“متحدہ عرب امارات نے غیر ملکی مسافروںکیلئے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کر دیا” ایک تبصرہ