متحدہ عرب امارات میں‌وزٹ یا سیاحتی ویزے کو اقامے میں‌کیسے تبدیل کروایا جا سکتا ہے؟

متحدہ عرب امارات کی حکومت نےنوکری ڈھونڈنے والے ایسے افراد جو وزٹ یا سیاحتی ویزے پر امارات آئے ہوئے ہوتے ہیں اُن کو بڑی سہولت دینے کا اعلان کیا ہے.

ایسے افراد جو امارات میں‌وزت یا سیاحتی ویزے پر آنے کے بعد اپنے ویزے کو اقامے میں‌تبدیل کروانا چاہتے ہیں اُن کو اب امارات سے باہر جانے کی ضرورت نہیں ہے.

اپنے وزٹ یا سیاحتی ویزے کو اقامہ میں تبدیل کروانے کیلئے 550 درہم کی فیس ادا کرنا ہو گی اور اقامہ ویزہ کی شرائط پوری کرنا لازمی ہوں گی.

عرب نیوز کے مطابق وزٹ ویزے یا سیاحتی ویزے کی میعاد ختم ہونے سے قبل غیرملکی کو ویزے کو اقامے میں تبدیل کرنے کی کارروائی کرنا ہوگی۔ ویزے کی میعاد ختم ہونے کے بعد قیام پرجرمانہ ہے لہذا کارروائی میعاد ختم ہونے سے قبل شروع کرنا ہوگی۔

اماراتی حکومت نے ویزوں پر آنے والے تارکین سے کہا ہے کہ وہ اس کی تفصیلات قومی شناخت، کسٹم اور سرحدی سیکیورٹی کے وفاقی ادارے کی گائیڈ بک سے حاصل کرسکتے ہیں۔

اماراتی حکومت نے بتایا کہ اضافی فیس سو درہم دے کر سیاحتی اور وزٹ ویزے کی خصوصی سہولت حاصل کی جاسکتی ہے۔

اگر سیاحتی یا وزٹ ویزے پر آنے والے کسی شخص نے مقررہ مدت سے زیادہ قیام کیا تو ایسی صورت میں جرمانہ ہوگا۔ پہلے دن زائد از میعاد پر دو سو درہم اور پھر ہر دن کی تاخیر پر سو درہم جرمانہ عائد کیا جائے گا جبکہ امارات سے باہر جانے کے لیے سو درہم فیس اضافی ادا کرنا ہوگی۔

متحدہ عرب امارات میں‌وزٹ یا سیاحتی ویزے کو اقامے میں‌کیسے تبدیل کروایا جا سکتا ہے؟” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں