چینی فوج کی وادی گلوان سے جاری ہونے والی ویڈیو پر بھارت کی چیخیں نکل گئیں۔
تفصیلات کے مطابق چین نے متنازع علاقے میں نئے سال کے آغاز پر تقریب منعقد کرکے بھارت کو نیا پیغام دیا۔
نئے سال کے دن، چین کے سرکاری میڈیا نے ایک ویڈیو جاری کی جس میں پیپلز لبریشن آرمی کے ارکان کو ایک بڑا چینی پرچم لہراتے ہوئے اور مسلح فوجی اہلکار متنازعہ وادی گلوان میں قومی ترانہ گاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
Chinese flag rise over India’s Galwan Valley on the New Year Day of 2022.
Where is 56″ Chowkidar?pic.twitter.com/y3aNmNk39g
— Srinivas BV (@srinivasiyc) January 2, 2022
نئے سال کے موقع پر جاری ہونے والی اس ویڈیو میں ایک پہاڑ کو بھی دکھایا گیا ہے جس میں چینی زبان میں “کبھی ایک انچ زمین نہ چھوڑنا” کے الفاظ ہیں۔
چین کی جانب سے جاری ویڈیو کے بعد سوشل میڈیا پر بھارتیوں نے چین اور مودی حکومت کے خلاف غصے کا اظہار کیا جب کہ بھارتی میڈیا پر پیپلز لبریشن آرمی کی ویڈیو بھی دیکھا ئی جارہی ہے۔