ویڈیو:‌پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں بادل پھٹنے کے باعث مختلف علاقوں میں سیلاب

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بادل پھٹنے کے باعث مختلف علاقوں میں سیلاب آگیا جس کے بعد شہریوں کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کے لیے سائرن بجا دیے گئے۔

گزشتہ رات کی شدید بارش نے سیکٹر ای الیون میں تباہی مچا دی۔ سڑکوں اور پلوں کو نقصان پہنچا جبکہ سیلابی ریلے کا پانی گاڑیاں ساتھ بہا کر لے گیا۔

مزید پڑھیں: یکم محرم 1443 (10 اگست) سے بین الاقوامی عازمین حج کے لئے عمرہ زیارت کا دوبارہ آغاز کر دیا گیا

آئی ایس پی آر کے مطابق راولپنڈی اسلام آباد میں موسلادھار بارش کے باعث نالہ لئی میں پانی کی سطح بڑھ گئی جبکہ ای11 میں پانی جمع ہوگیا۔ فوجی دستے امدادی کاموں میں سول انتظامیہ کی مدد کے لیے پہنچ گئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیلاب کی کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہنگامی حالات نافذ کر دی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں