بھارت میں ماسک نہ پہننے کے معاملے پر دو خواتین بیچ سڑک پر لڑ پڑیں، ایک دوسرے کے بال نوچے اور لاتوں گھونسوں کا آزادانہ استعمال کیا۔
اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے، مذکورہ ویڈیو مہاویر نگر لنک روڈ سگنل کی ہے جس میں وہ سگنل میدان جنگ بن گیا اور دو خواتین آپس میں بری طرح گتھم گتھا ہیں۔
بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر ممبئی میں خاتون بغیر ماسک لگائے رکشہ میں سفر کررہی تھی کہ ڈیوٹی پر موجود میونسپل خاتون اہلکار نے اسے روک کر ماسک پہننے کی تنبیہ کی اور 200روپے جرمانہ عائد کردیا۔