سعودی جوازات سے ایک شخص نے جوازات سے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دریافت کیا کہ “6 سال پہلے حروب کی وجہ سے سعودی عرب سے ڈی پورٹ کیا گیا تھا، کیا وہ اب نئے ویزے پر سعودی عرب آ سکتا ہے؟”
اس سوال کے جواب میں جوازات نے وضاحت پیش کی کہ حروب کیس یا کسی بھی وجہ سے سعودی عرب سے دی پورٹ (ملک بدر) کیے جانے والے افراد کو سعودی عرب میں تاحیات بلیک لسٹ کر دیا جاتا ہے، ایسے افراد سعودی عرب میں کسی بھی قسم کے ورک ویزے پر دوبارہ واپس نہیںآ سکتے وہ صرف عمرہ و حج کی ادائیگی کیلئے ہی سعودی عرب آ سکتے ہیں.
مزید پڑھیں؛ خروج نہائی ویزہ سٹمپ ہو گیا ہوا ہے، مگر اقامہ ایکسپائر ہو گیا ہے، کیا میں سفر کر سکتا ہوں؟
سعودی نیوز کے مطابق سعودی عرب نے پچھلے سال سے امیگریشن قوانین میںتبدیلیاں کی ہے جس میںسب سے اہم قانون ڈی پورٹ کے حوالے سے ہے جسے عرب میں “ترحیل” کہا جاتا ہے.
نئے قوانین سے قبل ڈی پورٹ ہونے افراد پر معینہ مدت کیلئے سعودی عرب میں ورک ویزے پر واپس آنے پر پابندی عائد کی جاتی تھی، لیکن نئے قوانین کے بعد اس حوالے سے کافی تبدیلیاں کی گئی ہیں جن کا جاننا سعودی میںرہنے والوں تارکین وطن کیلئے لازمی ہے.
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے گذشتہ برس سے امیگریشن کا نیا قانون نافذ کیا ہے جس کے مطابق وہ تارکین وطن جنہیں سعودی عرب سے ڈی پورٹ کیا جاتا ہے اُس پر ہمیشہ ہمیشہ کیلئے سعودی عرب میں بلیک لسٹ کر دیا جاتا ہے اور ایسے افراد صرف اور صرف حج و عمرہ کے لیے ہی سعودی عرب آ سکتے ہیں، ورک ویزے پر نہیں.
مزید پڑھیں؛ سعودی عرب میں کار مالکان کیلئے حکومت کی اہم ہدایات
واضح رہے کہ نئے امیگریشن قانون کے نفاذ سے پہلےڈی پورٹ ہونے والے افراد کو محدود مدت کےلیے بلیک لسٹ کیاجاتا تھا۔ ماضی میں جن افراد کومملکت سے ڈی پورٹ کیاجاتا تھا ان کے بارے میں کیس کے تحقیقاتی افسرکی جانب سے اس امرکی نشاندہی کردی جاتی تھی کہ مذکورہ افراد پرمعینہ مدت کےلیے مملکت میں داخل پرپابندی عائد کی جاتی ہے۔
بیشتراوقات پابندی کی مدت 3 سے 10 برس ہوا کرتی تھی۔ ڈی پورٹ ہونے والے غیر ملکی مذکورہ مدت گزارنے کے بعد دوبارہ دوسرے ویزے پرمملکت آسکتے تھے۔
بعض لوگوں کا خیال ہے کہ امیگریشن کا نیا قانون گذشتہ برس ہی نافذ کیا گیا ہے اس لیے وہ اس زمرے میں شامل نہیں ہوتے۔ یہ تاثر یا خیال غلط ہے کیونکہ ڈی پورٹ ہونے والے خواہ امسال گئے ہوں یا دس برس قبل ان پرنئے قانون کا اطلاق ہوتا ہے اور وہ تاحیات مملکت میں کسی بھی نئے ورک ویزے پردوبارہ نہیں آسکتے۔
“سعودی عرب سے ڈی پورٹ(ملک بدر) ہونے والے افراد دوبارہ سعودی عرب واپس آ سکتے ہیں؟” ایک تبصرہ