وگل میپس نے راستوں کی تلاش میں آسانی کے لیے نیا فیچر متعارف کرا دیا، صارفین اسٹریٹ ویو ڈیٹا بغیر 360 ڈگری کیمرے کے اپ لوڈ کرسکیں گے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اب پہلی بار گوگل کی جانب سے عام صارفین اسٹریٹ ویو ڈیٹا بغیر 360 ڈگری کیمرے کے اپ لوڈ کرسکیں گے۔ اسٹریٹ ویو میں ایک نیا فیچر ڈرائیونگ موڈ متعارف کرایا گیا ہے جو اس وقت صارفین کی محدود تعداد کو دستیاب ہے۔
اس فیچر کو ان ایبل کرنے پر صارفین اپنے ہی موبائل فون سے ہی تصاویر کھینچ کر اپ لوڈ کرسکیں گے اور انہیں کسی خصوصی کیمرے کی ضرورت نہیں ہو گی جبکہ چہرے اور لائسنس پلیٹس خودکار طور پر دھندلے ہوجائیں گے۔
ڈرائیونگ موڈ سے اسٹریٹ ویو کو مزید بہتر بنانے میں مدد مل سکے گی خصوصاً دیہی علاقوں میں جہاں کا زیادہ ڈیٹا گوگل کو دستیاب نہیں۔
یہ واضح نہیں کہ گوگل کی جانب سے صارفین کے فون سے اپ لوڈ کیے جانے والے ڈیٹا کے معیار کو کیسے کنٹرول کیا جائے گا تاہم فی الحال تو بس یہی اندازہ ہے کہ اس ڈیٹا کو مینوئل طریقے سے ریویو کیا جائے گا۔
گوگل میپس ایک ایسا دلچسپ ٹول ہے جس کے ذریعے آپ ان جگہوں کو بھی دیکھ سکتے ہیں جہاں آپ کے جانے کے امکانات کم ہوں۔