سام سنگ موبائل استعمال کرنے والے صارفین کے لیے خطرے کی گھنٹی

سام سنگ کے صارفین کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی، ہیکرزنے سام سنگ گیلکسی اسمارٹ فونز کے آپریشنل کوڈز تک رسائی حاصل کر لی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سام سنگ کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سام سنگ سائبر حملوں کے خطرے کی زد میں ہے اور ہیکرز نے کمپنی کے اندرونی ڈیٹا تک رسائی حاصل کرلی ہے جس میں گلیکسی اسمارٹ فونز کے آپریشنل کوڈز بھی شامل ہیں۔

تاہم سام سنگ نے ابھی تک ہیکرز کی نشاندہی نہیں کی تاہم مزید نقصان سے بچنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

کمپنی نے کہا کہ سائبر حملے کے بعد ابتدائی تجزیے سے یہ بات سامنے آئی کہ ہیکرز نے گلیکسی ڈیوائسز کے آپریشن کے لیے کچھ سورس کوڈز تک رسائی حاصل کر لی تھی لیکن صارفین یا ملازمین کی ذاتی معلومات محفوظ تھیں۔

سام سنگ نے مزید کہا کہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں اور امید ہے کہ صارفین اس حملے سے متاثر نہیں ہوں گے۔

حال ہی میں، ایک ہیکنگ گروپ نے دعویٰ کیا کہ سام سنگ نے اس ڈیٹا تک رسائی حاصل کر لی ہے جس میں کمپنی کے خفیہ سورس کوڈز موجود تھے، جو ڈیوائس کے سیکیورٹی سسٹمز کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں