ٹیکس ادائیگی موبائل ایپ پر پنجاب کی مقبولیت میں ڈرامائی اضافہ ہوا ہے، ای پی پنجاب سے 12.3 ملین سے زائد ٹرانزیکشنز ہوئیں۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کو مجموعی طور پر ای پی سے 60 ارب روپے سے زائد ٹیکس ریونیو حاصل ہوا ہے۔
ای پی کے علاوہ 35 ارب روپے سیلز ٹیکس اور 10 ارب روپے کا ٹوکن ٹیکس وصول کیا گیا جبکہ ای پی پنجاب نے 8 ارب روپے پراپرٹی ٹیکس اور پونے 3 ارب روپے کا ٹریفک چالان وصول کیا۔ ذرائع کے مطابق ای پی پی آئی ٹی بی محکمہ خزانہ پنجاب کے تعاون سے تشکیل دیا گیا تھا۔
چیئرمین پی آئی ٹی بی نے کہا کہ مذکورہ ایپ سے 10 محکموں کے 21 ٹیکسز گھر بیٹھے ادا کرنا ممکن ہے۔ ای پی نے لوگوں کو وقت کی بچت اور ٹیکس ادا کرنے میں سہولت فراہم کی ہے۔