WhatsApp (3) (1)

واٹس ایپ نے سیکیورٹی کوڈ میں تبدیلی پر وضاحت جاری کردی

واٹس ایپ نے ایک وضاحت جاری کی ہے کہ کیوں کچھ صارفین اپنے سیکیورٹی کوڈز میں تبدیلیوں کا سامنا کررہے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ یہ یقینی کے لیے ہے کہ ایپ کا آنے والا فیچر آسانی سے کام کرے۔

واٹس ایپ ایک ایسے صارف کو جواب دے رہا تھا جس نے شکایت کی تھی کہ ایک صبح جب وہ اچانک بیدار ہوا تو ایپ پر اس کا سیکیورٹی کوڈ تبدیل ہوگیا تھا۔

صارف نے ٹویٹ کیا کہ “میں نے اپنا واٹس ایپ دوبارہ انسٹال نہیں کیا ہے اور نہ ہی میں نے اپنا فون تبدیل کیا ہے۔ میرے دوست کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا۔ ہم دونوں آئی فون استعمال کرنے والے ہیں۔ میں نے دو، تین اور آئی فون صارفین سے پوچھا لیکن ان کے ساتھ کچھ نہیں ہوا۔ میں پریشان ہوں، “

صارف کو جواب دیتے ہوئے واٹس ایپ نے کہا کہ اسے معلوم ہے کہ کچھ لوگ اس مسئلے کا سامنا کر رہے ہیں۔

ایپ نے جواب دیا “یہ ہماری نئی ملٹی ڈیوائس کی صلاحیت کے ابتدائی رول آؤٹ مراحل کے دوران متوقع ہے ، یہ آپ کو آپ کے فون کے منسلک ہونے کی ضرورت کے بغیر چار ڈیوائسزسے منسلک ہونے پرواٹس ایپ استعمال کرنے کی اجازت دیتا ہے۔”

واٹس ایپ نے صارفین کو یقین دلایا کہ ان کے پیغامات محفوظ ہیں اور محفوظ رہیں گے۔

واٹس ایپ نے مزید کہا کہ، “آپ ہمیشہ پراعتماد رہ سکتے ہیں کہ آپ کے پیغامات محفوظ اور اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ ہیں۔ جلد ہی ہمارے پاس ایسی اپ ڈیٹس ہوں گی جو سیکیورٹی کوڈ کے تجربے کو اور زیادہ بہتر بناتی ہیں۔”

اپنا تبصرہ بھیجیں