چینی سمارٹ فون کمپنی ژاؤمی پاکستان میں ڈیوائسز تیار کرے گی

چینی سمارٹ فونز اور الیکٹرانکس کی بڑی کمپنی ژاؤمی پاکستان میں فون تیار کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، اس کے مقامی پارٹنر، ایئر لنک کمیونیکیشن لمیٹڈ نے پیر کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمع کرائے گئے ایک بیان میں انکشاف کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے، “ژاؤمی، الیکٹرانکس اور اسمارٹ فون کی بڑی کمپنی نے سلیکٹ ٹیکنالوجیز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کی شراکت سے، جو ائیر لنک کمیونیکیشن لمیٹڈ کا ایک مکمل ملکیتی ذیلی ادارہ ہے، پاکستان میں موبائل فونز بنائیں گے ۔”

ایئر لنک نے مزید کہا ہے کہ وہ ابتدائی طور پر سالانہ اندازے کے مطابق 2.5تا3 ملین ہینڈ سیٹس کی پیداوار کو ہدف بنا رہا ہے، جس کا “عام کاروبار کے علاوہ کمپنی کی فی حصص آمدنی پر اضافی اثر پڑے گا۔”

کمپنی کے منصوبوں کے مطابق، ان اسمارٹ فونز کی تیاری تقریباً 450 ملین ڈالرز تک سالانہ آمدنی میں حصہ ڈالے گی۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ، “یہ پروڈکشن سہولت ایئر لنک کی موجودہ جدید ترین موبائل مینوفیکچرنگ سہولت سے ملحق قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ، کوٹ لکھپت لاہور میں واقع ہوگی۔”

توقع ہے کہ پیداواری سہولت جنوری 2022 کے تک شروع ہو جائے گی۔

بزنس ریکارڈر میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق، ژاؤمی نے اس عرصے کے دوران 52.8 ملین فون بیچے ہیں، جس سے یہ سام سنگ اور ایپل کے بعد دنیا کا سب سے زیادہ فروخت ہونے والا برانڈ بن گیا ہے۔

ایئر لنک نے پاکستان میں کئی ریٹیل اسٹورز قائم کیے ہیں اور وہ بین الاقوامی اسمارٹ فون برانڈز کا واحد ڈسٹری بیوٹر ہے جن میں “یہ سام سنگ، ایپل، ہواوے، ژیومی، آئیٹیل، ٹیکنو، ٹی سی ایل اور الکاٹیل شامل ہیں۔”

اپنا تبصرہ بھیجیں