WhatsApp-will-stop-working-on-mi

آج لاکھوں لوگ اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹس تک رسائی سے محروم ہو جائیں گے

دنیا بھر میں لاکھوں اسمارٹ فون صارفین آج (1 نومبر) اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹ سے لاک آؤٹ ہوجائیں گے۔

اس کارروائی سے اینڈرائیڈ اور آئی فون دونوں صارفین متاثر ہوں گے جو یا تو پرانے سافٹ ویئر چلا رہے ہیں یا پرانے سمارٹ فون استعمال کر رہے ہیں۔

متاثر ہونے والوں کو اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹ تک دوبارہ رسائی حاصل کرنے کے لیے اپنے اسمارٹ فون کا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کرنا ہوگا یا نیا خریدنا ہوگا۔

کون اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹس تک رسائی سے محروم ہو جائے گا؟

اس اقدام کے نتیجے میں پچاس سے زیادہ اسمارٹ فون ماڈلز کے متاثر ہونے کی توقع ہے۔

اینڈرائیڈ صارفین کو اینڈرائیڈ 4.1 یا بعد کا آپریٹنگ سسٹم چلانے کی ضرورت ہے۔ سافٹ ویئر کا پرانا ورژن استعمال کرنے والے اپنے اکاؤنٹس تک رسائی سے محروم ہو جائیں گے۔

اینڈرائیڈ کے 4.1 سے 4.3 تک کے جدید ترین آپریٹنگ سسٹمز کو اینڈرائیڈ جیلی بین بھی کہا جاتا ہے۔

آئی فون صارفین کو اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹس کو جاری رکھنے کے لیےآئی او ایس 10 یا اس کے بعد کا ورژن استعمال کرنا ہوگا۔

واٹس ایپ نے ستمبر میں اعلان کیا تھا کہ فرسودہ آپریٹنگ سسٹم اور پرانے اسمارٹ فون ماڈل چلانے والے صارفین یکم نومبر سے اپنے اکاؤنٹس تک رسائی سے محروم ہوجائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں