Whatsapp New Privacy Policy

نئی شرائط قبول نہ کرنے والےصارفین کے ساتھ واٹس ایپ کیا کرے گا؟

واٹس ایپ نے اپنی متنازعہ پرائیویسی پالیسی کو 15 مئی سےلاگو کردیا ہے، لیکن اب سوال یہ بنتا ہے کہ جن صارفیں نے اس پالیسی کو قبول نہیں‌کیا تو ان کے اکائونٹس کے ساتھ واٹس ایپ کیا کرے گا؟

4 جنوری رواں سال واٹس ایپ نے صارفین کیلئے نئی پرائیویسی پالیسی متعارف کروائی جس میں‌کچھ شرائط متنازع تھی، ان شرائط کے سامنے آتے ہی دنیا بھر میں ایک ہنگامہ بھرپا ہو گیا اور واٹس ایپ کے لاکھوں‌صارفین اس کے حریف میسجنگ پلیٹ فارمز ٹیلی گرام، سنگل وغیرہ پر منتقل ہونے لگے.

مزید پڑھیں:‌واٹس ایپ میں ایک بہت ہی اہم فیچر کا اضافہ

بعد ازا واٹس ایپ کی طرف سے ایک وضاحتی بیان بھی جاری کیا جس میں‌اس نئی پالیسی کے متعلق پھیلنے والی افواہوں کی تردید کی گئی، تاہم صارفین کی تمام تر مخالفت کے باوجود واٹس ایپ نے اس پالیسی کو دنیا پھر میں موجود اپنے صارفین پر لاگو کر دیا ہے.

اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے جن صارفین نے ابھی تک اس پالیسی کو منظور نہیں‌کیا اُن کے واٹس ایپ اکائونٹس کے ساتھ کمپنی کیا کرے گی ؟ کیا وہ بلاک کر دیے جائیں گے؟

واٹس ایپ نے اپنے حالیہ بیان میں نئی شرائط کو قبول نہ کرنے والے اکائونٹس کے بارے میں تفصیلی بیان جاری کیا ہے. جس کے مطابق؛

آپ کا اکاؤنٹ ڈیلیٹ نہیں ہوگا.

مزید پڑھیں:‌واٹس ایپ کا کروڑوں اینڈرائیڈ اور آئی او ایس فونز کے لیے سپورٹ ختم کردی

کمپنی کا کہنا ہے کہ 15 مئی کے بعد بھی پالیسی قبول نہ کرنے والے صارفین کے اکاؤنٹس نہ ہی ختم کیے جائیں اورنہ ہی واٹس ایپ کی کارکردگی میں فرق پڑے گا۔

لیکن اس کے ساتھ ساتھ صارفین کو نئی شرائط قبول کرنے کی یاد دہانی جاری رہے گی.

اگر چہ کمپنی شرائط قبول نہ کرنے والے اکاؤنٹس کو ختم نہیں کر رہی لیکن، صارفین کو ایک مخصوص مدت کے بعد یاد دہانی کا نوٹی فیکیشن اس وقت تک ملتا رہے گا جب تک صارف نئی شرائط کو قبول نہیں کرلیتا۔

جب تک آپ نئی اپ ڈیٹس کو قبول نہیں کر لیتے اس وقت تک آپ کو واٹس ایپ کے افعال محدود ہونے کا سامنا کرنا پڑے گا۔ استعمال کنندگان اپنی چیٹ لسٹ تک رسائی کے اہل نہیں ہوں گے، تاہم وہ وائس اورویڈیو کالز کا جواب دے سکتے ہیں۔

تاہم ایسے صارفین جنہوں نے نوٹی فیکیشن کےفیچر کو موثر رکھا ہوا ہےوہ نوٹی فیکیشن میں آنے والے پیغامات کو پڑھنے، جواب دینے کے ساتھ مِسڈ کالز کا جواب بھی دے سکتے ہیں۔

کمپنی کی نئی شرائط کے حوالے سے وضح کردہ FAQ(زیادہ پوچھے جانے والے سوالات) میں واضح لکھا ہوا ہے کہ کمپنی کچھ ہفتوں بعد ایسے صارفین کو کال اور پیغامات بھیجنے کا سلسلہ بھی بند کردے گی۔

ایسے صارفین جو نئی پرائیویسی اپ ڈیٹ کو قبول نہیں کرنا چاہتے تو وہ اینڈرائیڈ یا آئی فون پر موجود اپنی چیٹ ہسٹری کو ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔ یاد رہے کہ اگر آپ نے واٹس ایپ اکاؤنٹ ڈیلیٹ کردیا تو پھرآپ اپنی چیٹ ہسٹری اور بیک اپ کو دوبارہ حاصل نہیں کر سکتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں