واٹس ایپ کے بعد فیس بک میسنجر میں بڑی تبدیلی، ‘وینش موڈ’ کیا ہے؟

سماجی رابطوں کے مقبول ترین پلیٹ فارم فیس بک نے اپنی میسنجر ایپ پر ‘وینش موڈ’ متعارف کرا دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فیس بک کی جانب سے حال ہی میں میسنجر ایپ پر ‘وینش موڈ’ متعارف کرایا ہے جس کے تحت کسی بھی صارف کی جانب سے کی جانے والے چیٹ غائب ہو جائے گی۔

فیس بک کے مطابق اس فیچر کو ان ایبل کرنے کے بعد آپ اگر اپنے دوست کو کوئی پیغام، تصویر یا اسٹیکر بھی بھیجیں گے تو وہ اس شخص کے پڑھنے کے بعد یہ پیغام چیٹ سے غائب ہو جائے گا۔

Vanish Mode

اس فیچر کے تحت اگر آپ اپنے دوست سے بات کرنے کے بعد اس کی چیٹ بند کرنے کے بعد دوبارہ کھولیں گے تو اس چیٹ کے میسجز خود ہی غائب ہو جائیں گے۔

دوسری جانب اس وینش موڈ کے ذریعے صارفین اگر کسی چیٹ کا اسکرین شاٹ لیں گے تو اُس شخص کو اسکرین شاٹ کا نوٹیفکیش موصول ہو گا۔

فیس بک کا یہ وینش موڈ فی الحال امریکا کے صارفین کے لیے پیش کیا گیا ہے اور کچھ ماہ بعد یہ دنیا بھر کے صارفین کو میسر ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں