حج سے متعلقہ اتھارٹی نے حج سیزن 2021 کیلئے متعدد سفارشات کی منظوری دے دی ہے، ان میںسے سب سے اہم صحت پروٹوکول اور احتیاطی تدابیر ہیں، جس کو حج 2021 کے دوران نافذ کیا جائے گا.
سعودی عرب میں وزارت صحت نے اس دائرہ کار کو واضح کیا جس میں فیملی وزٹ کے ویزے پر مملکت آنے والوں کے لئے کورونا وائرس کی ویکسین دستیاب ہوسکتی ہے۔
مسجد الحرام میں نماز ادا کرنے اور عمرہ کو صرف کورونا ویکسین لگوانے یا کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں تک محدود کر دیا گیا ہے.
سرکاری ، نجی اور تعلیمی اداروں اور پبلک ٹرانسپورٹیشن میں داخلے کے لئے سعودی عرب میں یکم اگست سے کورونا ویکسین کا استعمال لازمی ہے.
ریاض- سعودی حکومت نے 17 مئی سے سعودی شہریوں پر عائد بیرون ملک سفر کی پابندی ختم کر دی ہے لیکن اس دوران غیر ملکیوں پر عائد سفری پابندیوںکے خاتمے اور مملکت آمد سے متعلق کوئی بات نہیں کی گئی.
وزارت داخلہ کے ایک سرکاری ذریعے کے مطابق ، وزارت داخلہ نے بحرین کا سفر کرنے کے لئے شہریوں کے لئے کچھ شرائط طے کی ہیں۔