عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے رواں سال حج کے خواہش مند مقامی اور مقیم غیر ملکیوں کی رجسٹریشن کے پہلے مرحلے کا اعلان کرتے ہوئے ویب سائٹ جاری کی ہے۔
سعودی وزارت داخلہ نے کورونا کی وجہ سے پابندی شدہ ممالک کے لئے بغیر فیس کے وزٹ ویزوں کی معیاد کو بڑھانے کے لئے ای سروس کا آغاز کیا ہے.
سعودی عرب کے شہری اور وہاں کام کرنے والے اجنبی جنہوں نے مملکت سے باہر رہتے ہوئے کووڈ-19 ویکسین لگوائی ہے وہ اب تواککلنا ایپ پر اپنی معلومات درج کر سکتےہیں، سعودی وزارت صحت نے پیر کے روز اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر بتایا.
سعودی نائب وزیر حج و عمرہ ڈاکٹرعبدالفتاح المشاط نے اس سال عازمین حج سے متعلق شرائط کا اعلان کیا ہے۔ویکسین بنیادی شرط، عازمین حج کی تعداد کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا
سعودی وزارت صحت نے جمعہ کو اعلان کیا ہے کہ پانچ اقسام کے افراد کو کورونا ویکسین کی دوسری خوراک بغیر کسی تاخیر کے ترجیحی بنیادوں پر دی جائے گی، اس میں گردوں کے ڈائلیسس، فعال کینسر اعضا کی پیوندکاری والے مریض، موٹے افراد اور 60 سال سے زیادہ عمر کے افراد شامل ہیں.
کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے تعلیمی اداروں کی بندش کے باعث آزاد کشمیر میں پہلی سے آٹھویں جماعت تک تمام طلبا و طالبات کو اگلی جماعتوں میں ترقی دے دی گئی۔
سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن (جی اے سی اے) نے کہا ہے کہ سعودی عرب پہنچنے والے مسافرجنہوں نے مکمل طور پر کورونا ویکسین لگوا لی ہے ان کو قرنطینہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے، تاہم ان کے پاس تصدیق شدہ ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ ہونا لازمی ہے.
وزارت صحت (ایم او ایچ) نے واضح کیا ہے کہ سعودی عرب میں COVID-19 ویکسین ایسے شہریوں اور باشندوں کے لئے دستیاب ہے جن کے پاس اس وقت جائز رہائشی ویزہ ہے۔
این سی او سی کا کہنا ہے کہ میٹرک انٹر کے امتحانات 23 جون سے 29 جولائی تک ہوں گے جبکہ صوبے 31 مئی سے کورونا ایس او پیز کے تحت دسویں اور بارہویں کلاس کھولنے کا انتخاب کرسکتے ہیں۔
سعودی عرب میں وزارت داخلہ نے متحدہ عرب امارات ، جرمنی ، اور امریکہ سمیت 11 ممالک سے آنے والوں کے لئے مملکت میں داخلے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔