سعودی عرب کے وزیر افرادی قوت و سماجی بہبود انجینیئر احمد الراجحی نے مزید پیشے صرف سعودیوں کیلئے مختص کرنے کا فیصلہ جاری کیا، ان مزید پیشوں میں شامل پیشے سیکریٹری، مترجم، سٹاک کیپر اور ڈیٹا انٹری ہے.
سعودی عرب میں انسانی وسائل اور سماجی ترقی کی وزارت نے جمعہ کو اعلان کیا کہ سعودی عرب میں رئیل اسٹیٹ اور سنیما کے پیشوں کی مکمل طور پر سعودائزیشن کے فیصلوں پر عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے.