سعودی عرب میں یکم فروری 2022 سے توکلنا ایپ پر ویکسین یافتہ امیون کا اسٹیٹس برقرار رکھنے کیلئے لازمی ہے کہ وہ افراد جنہیں کورونا ویکسین کی دوسری خوراک لگوائے 8 ماہ یا اس سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے وہ کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگوائیں.
قطر نے بدھ کے روز کہا کہ تفریح اور تعلیم کے مراکز اور ریستوراں کورونا وائرس سے متعلق اقدامات میں ایک مرحلہ وار نرمی کے تحت جمعہ تک محدود صلاحیت پر دوبارہ کھل سکتے ہیں۔