ایئر لائنز نے ہندوستان ، پاکستان ، بنگلہ دیش ، نیپال اور سری لنکا کے مسافروں کے ذریعہ کی جانے والی تمام بکنگ منسوخ کردی اور کم سے کم 10 اگست 2021 تک ان ممالک سے براہ راست مزید بکنگ روک دی۔
بحرین نے اتوار کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ایک ’ریڈ لسٹ‘ جاری کی ہے جس میں ممنوعہ پانچ ممالک کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے۔
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے 12 مئی سے بنگلہ دیش، پاکستان، نیپال اور سری لنکا پر سفری پابندی عائد کرنے کا اعلان کردیا۔
قطر نے 6 ممالک ، بھارت ، پاکستان ، بنگلہ دیش ، فلپائن ، سری لنکا اور نیپال سے ملک آنے والے مسافروں کے داخلے سے متعلق نئی شرائط کا اعلان کر دیا۔