سعودی عرب نے شہریوں کے بغیر کسی اجازت کے متحدہ عرب امارات ، ایتھوپیا اور ویتنام جانے کے سفر پر پابندی عائد کردی ہے۔
گلف نیوز کے مطابق ، متحدہ عرب امارات نے پاکستان اور دیگر 13 ممالک سے پروازوں پر پابندی 21 جولائی تک بڑھا دی ہے۔
سعودی عرب کے بادشاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود نے کی ہدایت پر عمل درآمد کرتے ہوئے ، جوازات نے مملکت سے باہر رہنے والے تارکین وطن کے اقاموں وزٹ ویزوں اور خروج و عودہ کے ویزوں میں مفت توسیع شروع کردی ہے۔