سعودی وزارت داخلہ نے کورونا کی وجہ سے پابندی شدہ ممالک کے لئے بغیر فیس کے وزٹ ویزوں کی معیاد کو بڑھانے کے لئے ای سروس کا آغاز کیا ہے.
سعودی عرب میں پاسپورٹ کے جنرل ڈائریکٹوریٹ (جوازات) نے واضح کیا کہ حتمی خارجی ویزا کی میعاد کی مدت کے دوران مملکت سے نہ جانے پر رہائشی اخراج کے لئے ایک ہزار ریال تک کا جرمانہ ہو سکتا ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق جاپان کے تعاون سے تیار کردہ 4 ڈی ایکس ٹیکنالوجی کی حامل پہلی اینیمیٹڈ کارٹون سعودی فلم “الرحلة”(سفر) سعودی عرب کے سینما گھروں میں نمائش کیلئے تیار ہے.
سعودی عرب کے شہری اور وہاں کام کرنے والے اجنبی جنہوں نے مملکت سے باہر رہتے ہوئے کووڈ-19 ویکسین لگوائی ہے وہ اب تواککلنا ایپ پر اپنی معلومات درج کر سکتےہیں، سعودی وزارت صحت نے پیر کے روز اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر بتایا.
سعودی نائب وزیر حج و عمرہ ڈاکٹرعبدالفتاح المشاط نے اس سال عازمین حج سے متعلق شرائط کا اعلان کیا ہے۔ویکسین بنیادی شرط، عازمین حج کی تعداد کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا
سعودی وزارت صحت نے جمعہ کو اعلان کیا ہے کہ پانچ اقسام کے افراد کو کورونا ویکسین کی دوسری خوراک بغیر کسی تاخیر کے ترجیحی بنیادوں پر دی جائے گی، اس میں گردوں کے ڈائلیسس، فعال کینسر اعضا کی پیوندکاری والے مریض، موٹے افراد اور 60 سال سے زیادہ عمر کے افراد شامل ہیں.
سعودی عرب میں انسانی وسائل اور سماجی ترقی کے وزیر ، انجینئر۔ احمد الرجی نے اعلان کیا کہ وزارت ایک سال کے بجائے کم از کم 3 ماہ کی آڈوانس ورک پرمٹ فیس ادا کرنے کی خدمت شروع کرنے والی ہے۔
سعودی عرب میں تارکین وطن کے لئے حتمی ایگزٹ ویزا صرف اس صورت میں جاری کیا جاسکتا ہے جب وہ کسی بھی طرح کے بلوں سے آزاد ہو اور اس کے نام پر کوئی کار یا گاڑی رجسٹرڈ نہیں ہونی چاہئے ، اس بات کی تصدیق جنرل ڈائرکٹر برائے پاسپورٹ (جوازات) نے کی۔
سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن (جی اے سی اے) نے کہا ہے کہ سعودی عرب پہنچنے والے مسافرجنہوں نے مکمل طور پر کورونا ویکسین لگوا لی ہے ان کو قرنطینہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے، تاہم ان کے پاس تصدیق شدہ ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ ہونا لازمی ہے.
وزارت اسلامی امور ، کال اینڈ گائڈنس نے جمعہ اور دونوں عیدوں کے لئے بیرونی لاؤڈ اسپیکر کے استعمال کی اجازت دی ہے اور وزارت کی تمام شاخوں اور مساجد کے تمام عملے اور معاون عملے کو ہدایت جاری کی ہے۔