نورالحق قادری کا کہنا تھا کہ دنیابھر میں کورونا پابندیوں میں نرمی کی جارہی ہیں آئندہ 3 ، 2ہفتے میں پاکستانی عمرہ عازمین کیلئے بھی پابندیاں ختم ہو جائیں گی۔
سعود پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق ، 10 اگست 2021 (یکم محرم ، 1443) سے بین الاقوامی عازمین حج کے لئے عمرہ سروس کا دوبارہ آغاز کیا جائے گا ، یہ فیصلہ حج سیزن کی کامیاب تکمیل کے بعد سامنے آیا ہے۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مقدس مساجد کی انتظامیہ نے رواں سال حج سیزن کی تیاریاں مکمل کیں، عازمین حج کو اس مرتبہ ماضی کے مقابلے میں مزید بہتر سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔
سعودی عرب میں حج اور عمرہ کے نائب وزیر ، ڈاکٹر عبد الفتاح مشہت نے تصدیق کی کہ “عورت محرم (مرد سرپرست) کے بغیر عورتوں کے ایک گروہ کے ساتھ حج کرسکتی ہے۔”
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے رواں سال حج کے خواہش مند مقامی اور مقیم غیر ملکیوں کی رجسٹریشن کے پہلے مرحلے کا اعلان کرتے ہوئے ویب سائٹ جاری کی ہے۔
دونوں مقدس مسجدوں کے امور کے جنرل ایوان کے صدر ، عبدالرحمٰن السدیس نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو محدود کرنے کی کوشش کے تحت زم زم کے پانی کی بوتلیں بغیر انسانی رابطے تقسیم کرنے کے لئے ایک سمارٹ روبوٹ لانچ کیا ہے۔
سعودی نائب وزیر حج و عمرہ ڈاکٹرعبدالفتاح المشاط نے اس سال عازمین حج سے متعلق شرائط کا اعلان کیا ہے۔ویکسین بنیادی شرط، عازمین حج کی تعداد کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا
حج سے متعلقہ اتھارٹی نے حج سیزن 2021 کیلئے متعدد سفارشات کی منظوری دے دی ہے، ان میںسے سب سے اہم صحت پروٹوکول اور احتیاطی تدابیر ہیں، جس کو حج 2021 کے دوران نافذ کیا جائے گا.
الوطن اخبار نے جمعرات کو رپوٹ کیا کہ بیرون ملک مقیم زائرین کو بھی اس سال سخت صحت اور احتیاطی تدابیر کے تحت حج کی اجازت ہوگی۔