وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ والدین اور سر پرستوں کے ہمراہ پانچ برس سے کم عمر بچے مسجد الحرام میں نماز کی ادائیگی کیلئے آ سکتے ہیں۔
سعودی وزارت حج و عمرہ نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ زائرین کیلئے دونوں مقدس مساجد میں داخلے کیلئے ان عمر کی کوئی شرط نہیں ہے.
سعودی عرب میں وزارت حج و عمرہ نے عمرہ زائرین کے علاوہ عام شہریوں کو بھی طواف کی اجازت دے دی، عام شہریوں مسجد الحرام کی پہلی اور دوسری منزل پر طواف کعبہ کر سکتے ہیں.
عام نمازیوں اور شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نماز اوقات کے علاوہ مسجد الحرام کی پہلی اور دوسری منزل پر طواف کرسکتے ہیں۔
اب روضہ شریفہ کی زیارت اور روضہ شریفہ میں نماز ادا کرنے کے اجازت نامے 30 روز میں صرف ایک بار جاری ہوں گے.
مملکت سعودی عرب پہنچنے کے بعد اعتمرنا اور توکلنا اپیس کے ذریعے مسجد نبوی میں زیارت اور مسجد الحرام میں نماز اور عمرے کے اجازت نامے لے سکتے ہیں.
مسجد نبوی کی انتظامیہ نے خواتین کو رات کے وقت روضہ شریفہ کی زیارت کی اجازت دی ہے.
سوشل میڈیا پر وائرل دعوے “مسجد الحرام کے صحنوں میں اجازت نامے کے بغیر نماز ادا کی جا سکتی ہے” پر حر مین شریفین انتظامیہ نے وضاحت جاری کی ہے.