وفاقی وزارت تعلیم شفقت محمود نے میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے امتحانات کے حوالے سے بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس آج طلب کر لیا ہے. میٹرک اور انٹر میڈیٹ امتحانات کے حوالے سے بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا ورچوئل اجلاس منعقد کیا جائے گا.
این سی او سی کا کہنا ہے کہ میٹرک انٹر کے امتحانات 23 جون سے 29 جولائی تک ہوں گے جبکہ صوبے 31 مئی سے کورونا ایس او پیز کے تحت دسویں اور بارہویں کلاس کھولنے کا انتخاب کرسکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کورونا کیسز کے 5 فیصد سے کم شرح والے اضلاع میں اسکول 24 مئی سے کھلیں گے اور اس حوالے سے محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔