پاکستان نے زمبابوے کو دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں‌ بھی شکست دے کر سیریز جیت لی

دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں زمبابوے کی ٹیم نے پاکستان کو جیت کیلئے 135 رنز کا ہدف دیا تھا، یہ ہدف پاکستان نے صرف دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے تین میچوں کی سیریز دو صفر سے جیت لی۔

پاکستان کی جانب سے بابر اعظم نے صرف 28 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 8 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 51 رنز کی کیپٹن اننگز کھیلی۔ حیدر علی نے ان کا خوب ساتھ دیا اور 43 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے چھ چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 66 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان نے صرف پندرہ اعشاریہ ایک اوور میں صرف دو وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز بنا کر 8 وکٹوں سے فتح اپنے نام کی۔

پاکستانی کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر زمبابوے کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ مہمان ٹیم کی جانب سے آر پی برل 32، مدھویری 24 چیگمبرا 18 جبکہ چیبابا 15 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ زمبابوے نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بنائے تھے۔

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف اور عثمان قادر نے تین تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ فہیم اشرف ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں