Shane Warne

لیجنڈ شین وارن کی آخری رسومات کب ادا کی جائیں گی؟

آسٹریلیا کے مایہ ناز لیگ اسپنر شین وارن کی میت قومی پرچم میں لپیٹ کر آسٹریلیا روانہ کردی گئی۔ آخری رسومات تاریخی میلبورن گراؤنڈ میں ادا کی جائیں گی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لیجنڈ لیگ اسپنر شین وارن کی میت نجی طیارے میں بنکاک سے میلبورن پہنچائی گئی۔ لاش آسٹریلیا کے قومی پرچم میں لپٹی ہوئی تھی۔

وارن کی آخری رسومات 30 مارچ کو میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں ادا کی جائیں گی۔

وکٹوریہ کے سربراہ ڈینیئل اینڈریوز نے تصدیق کی ہے کہ شین وارن کی آخری رسومات 30 مارچ کو میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں ادا کی جائیں گی جب کہ شین وارن کے اہل خانہ نے لیجنڈری اسپنر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کرنے کی تجویز قبول کر لی ہے۔

لیجنڈری آسٹریلوی اسپنر شین وارن رواں ماہ کی 4 تاریخ کو تھائی لینڈ کے ماؤنٹ ساموئی پر 52 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے۔

شین وارن اپنے ولا میں مردہ پائے گئے اور طبی عملے کی بہترین کوششوں کے باوجود انہیں بچایا نہیں جاسکا۔

تھائی تفتیش کاروں کو شین وارن کے کمرے کے فرش پر اور ان کے نہانے کے تولیے پر خون کے دھبے ملے، جس سے شبہ ظاہر ہوتا ہے کہ انہیں قتل کیا گیا ہے، لیکن تھائی پولیس نے تفتیش کی اور پوسٹ مارٹم کیا۔ رپورٹ کے بعد جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ ان کی موت فطری تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں