نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے دوسرے ٹیسٹ سے قبل کام زوروں پر ہے۔
کراچی میں ٹیسٹ میچ کے لیے چار پریکٹس وکٹیں تیار کی جا رہی ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ نیشنل سٹیڈیم کی وکٹ نمبر دو پر کھیلا جائے گا۔
نیشنل اسٹیڈیم کے پانچ انکلوژرز میں شائقین زیادہ دلچسپی دکھا رہے ہیں۔ اقبال قاسم اور نسیم الغنی انکلوژرز کے ٹکٹ فروخت ہو چکے ہیں۔ دونوں جنرل انکلوژرز کے ٹکٹ کی قیمت 100 روپے ہے۔
ہفتہ اور اتوار کو سٹیڈیم میں جاوید میانداد، فضل محمود اور حنیف محمد انکلوژرز کے ٹکٹ فروخت ہو چکے ہیں۔ تینوں VIP انکلوژرز کے ٹکٹ کی قیمت 500 روپے ہے۔
فروخت کے لیے پریمیئر اور فرسٹ کلاس انکلوژر ٹکٹ بھی دستیاب ہیں۔