پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل کے آغاز سے قبل آسٹریلوی لیجنڈ شین وارن کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور پشاور دھماکوں کے سوگوار خاندانوں سے اظہار ہمدردی کیا گیا۔
دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے شین وارن کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے بلیک بیلٹ پہن رکھی تھی۔
One-minute silence observed in Pindi Stadium for Peshawar victims and Shane Warne. #PAKvAUS pic.twitter.com/5vIspAVmyr
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 5, 2022
خیال رہے کہ گزشتہ روز پشاور کے قصہ خوانی بازار کی مسجد میں خودکش دھماکے میں 57 نمازی شہید اور 200 کے قریب زخمی ہوگئے تھے۔
آسٹریلیا کے لیجنڈ اسپنر شین وارن گزشتہ روز دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ شین وارن تھائی لینڈ کے ایل ویلا میں مردہ پائے گئے۔