وسیم اکرم کو دبئی کا گولڈن ویزا مل گیا

قومی ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کو دبئی کا گولڈن ویزا مل گیا۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بتایا کہ انہیں دبئی کا گولڈن ویزا مل گیا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ کرکٹ میں میری خدمات کے اعتراف میں حکومت دبئی کی جانب سے مجھے گولڈن ویزا دیا گیا ہے۔

وسیم اکرم نے لکھا کہ دبئی کاروبار، تعطیلات اور دیگر ممالک کے لوگوں سے رابطہ قائم کرنے کے لیے دنیا کی بہترین جگہوں میں سے ایک ہے۔

سابق کپتان نے کہا کہ انہیں یہاں گولڈن ویزا ملنے پر فخر ہے۔

خیال رہے کہ قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک اور ان کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو بھی دبئی حکومت نے گولڈن ویزے جاری کیے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں