T20 ورلڈ کپ 2022 کا فائنل میلبورن میں کھیلا جائے گا

اگلے T20 ورلڈ کپ کا فائنل اگلے سال 13 نومبر کو میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے ہوگا، یہ بیان انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (ICC) نے جاری کیا ہے۔

یہ ٹورنامنٹ 2020 کے آخر میں آسٹریلیا میں ہونا تھا لیکن کورونا کے وبائی مرض کی وجہ سے اسے دو سال کے لیے ملتوی کر دیا گیا تھا۔

دبئی میں اتوار کو ہونے والے فائنل میں آسٹریلیا نیوزی لینڈ کو شکست دے کر تازہ ترین ایڈیشن جیتنے کے بعد ہوم سرزمین پر ٹائٹل کا دفاع کرے گا۔

یہ ٹورنامنٹ اگلے سال 16 اکتوبر سے 13 نومبر تک آسٹریلیا کے سات شہروں میں کھیلا جائے گا جس میں سڈنی اور ایڈیلیڈ 9 اور 10 نومبر کو سیمی فائنل کی میزبانی کریں گے۔

برسبین، جیلونگ، ہوبارٹ اور پرتھ میں بھی میچز ہوں گے، جہاں کورنا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے موجودہ بین ریاستی سفری پابندیوں میں نرمی کی گئی ہے۔

ملبورن نے 2020 کے خواتین کے ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل کی میزبانی کی تھی،جہاں 86,174 کے ریکارڈ ہجوم میچ دیکھنے جمع ہوا تھا ، جس میں آسٹریلیا نے ہندوستان کو شکست دی تھی۔
آئی سی سی کے ہیڈ آف ایونٹس کرس ٹیٹلی نے ایک نیوز ریلیز میں کہا، “2020 میں آئی سی سی خواتین کے T20 ورلڈ کپ کی کامیابی اور دو سال کے التوا کے بعد، ہماری نظریں اب 2022 کے ایونٹ کی منصوبہ بندی پر مضبوطی سے مرکوز ہیں۔”

“لائن اپ میں 12 ٹیموں کی پہلے ہی تصدیق ہو چکی ہے، ہم اہلیت کے عمل کے اختتام کا بے تابی سے انتظار کر رہے ہیں تاکہ یہ دیکھیں کہ کون سی ٹیمیں ان میں شامل ہوں گی۔”

آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، افغانستان، بنگلہ دیش، انگلینڈ، بھارت، پاکستان اور جنوبی افریقہ پہلے ہی ٹورنامنٹ کے سپر 12 مرحلے کے لیے کوالیفائی کر چکے ہیں۔

نمیبیا، سکاٹ لینڈ، سری لنکا اور ویسٹ انڈیز اگلے سال عمان اور زمبابوے میں ہونے والے کوالیفائنگ ٹورنامنٹ میں چار دیگر ٹیموں کے ساتھ ابتدائی راؤنڈ میں حصہ لیں گے۔

آسٹریلیا نے پہلے کبھی بھی مردوں کا ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کی میزبانی نہیں کہ لیکن ملبورن کرکٹ گراؤنڈ دو بار 50 اوورز کے ورلڈ کپ فائنل کی میزبانی کرچکا ہے، آخری بار2015 میں میزبان آسڑیلیا نے نیوزی لینڈ کو 93,013 شائقین کے سامنے شکست دی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں