شین وارن نے پاکستان کو ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے کے لیے فیورٹ قرار دے دیا

آسٹریلوی لیجنڈ شین وارن نے اتوار کو پاکستان کو آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے کے لیے پسندیدہ قراردیا ہے۔

پاکستان نے کوہلی الیون کو مقررہ 20 اوورز میں 151 رنز تک محدود کر دیا۔ جب پاکستان کی بیٹنگ کی بات آئی تو کپتان بابر اعظم اور رضوان کی بے عیب شراکت کے نتیجے میں پاکستان نے 10 وکٹوں کی بے مثال فتح حاصل کی۔

شین وارن گزشتہ روز پاکستان کی کارکردگی سے متاثر ہوکر ایک ٹویٹ میں سابق آسٹریلوی اسپن وزرڈ نے کپتان بابر اعظم کی تعریف کی۔

انہوں نے ٹویٹ کیا ، “پاکستان نے ابھی #ICCT20WorldCup2021 میں زبردست کھیل پیش کیا ہے۔ اب بھارت کے خلاف اس زبردست جیت کے بعد میری رائے میں پاکستان پسندیدہ ہے۔

شین وارن نے کہا کہ پاکستانی کپتان کی کل کی اننگ اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ دنیا کے بہترین بلے بازوں میں سے ایک کے طور پرآگے بڑھ رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ، “بابر اعظم دنیا کے بہترین بلے بازوں میں سے ایک کے طور پر اپنا سفرجاری رکھے ہوئے ہیں۔”

میچ کے بعد بات کرتے ہوئے پاکستانی فاسٹ بولر شاہین آفریدی ، جنہوں نے پلیئر آف دی میچ کا اعزاز حاصل کیا ، نے کہا کہ ابتدائی وکٹیں لینا ہمیشہ منصوبے کا حصہ ہوتا ہے۔

شاہین شاہ آفریدی نے پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میچ میں پرانے حریف بھارت کے خلاف شاندار کارکردگی دکھائی ، جہاں انہوں نے دو ابتدائی وکٹیں حاصل کیں تاکہ مین ان گرین کی شاندار کارکردگی کا مرحلہ طے ہو۔

اتنا ہی نہیں ، آفریدی نے دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے مقابلے میں ہندوستانی کپتان ویرات کوہلی کو 57 رنز کے ساتھ پیکنگ بھیجا۔

اپنی اننگز کے بعد کی گفتگو میں ، آفریدی نے کہا تھا کہ “یہ (ابتدائی وکٹیں لینا) ہمیشہ منصوبہ تھا”۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے نیٹ پر بہت سخت مشق کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں