دورہ پاکستان کو ری شیڈول کرنے کے لیے بات چیت جاری ہے: نیوزی لینڈ کرکٹ

نیوزی لینڈ کرکٹ (این زیڈ سی) نے تصدیق کی ہے کہ ان کے دورہ پاکستان کے شیڈول کے لیے بات چیت جاری ہے۔

بلیک کیپس نے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پہلے ون ڈے سے چند گھنٹے قبل اپنا دورہ منسوخ کر دیا تھا۔

نیوزی لینڈ ہیرالڈ کی ایک رپورٹ کے مطابق ، این زیڈ سی کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ وائٹ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے عبوری چیف ایگزیکٹو سلیم نصیر کے مابین “بات چیت جاری ہے” دونوں فریقوں کے لیے “موجودہ مستقبل کے دوروں کے پروگرام کے مد نظر رکھتے ہوئے 2023 میں دورہ ممکن ہوسکے گا۔”

مزید پڑھیں:انگلش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین پاکستان کی تنقید کے بعد مستعفی

پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجہ نے جمعرات کو سینٹ اسٹینڈنگ کمیٹی برائے کھیل کو بریفنگ دیتے ہوئے اس حوالے سے اشارہ بھی دیا تھا۔

پی سی بی کے سربراہ نے کہا کہ وہ اس وقت دباؤ میں ہیں اور سیریز کو دوبارہ شیڈول کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اس حوالے سے “اگلے ہفتے اچھی خبر آنے والی ہے۔”

نیوزی لینڈ ٹیم نے پاکستان میں آخری بار 18 سال قبل میچ کھیلا تھا۔

بلیک کیپس کے اگلے میچز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ہوں گے ، جو اکتوبر کے آخر میں متحدہ عرب امارات میں شروع ہوگا۔ ان کا پہلا حریف پاکستان 26 اکتوبر کو شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔

ای سی بی کو پاکستان کا دورہ منسوخ کرنے کا مشورہ کس نے دیا؟

اپنا تبصرہ بھیجیں