Watmor

انگلش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین پاکستان کی تنقید کے بعد مستعفی

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے جمعرات کو اعلان کیا کہ پاکستان کا دورہ منسوخ کرنے کے فیصلے پر تنقید کے بعد چیئرمین این واٹمور فوری طور پر اپنے عہدے سے سبکدوش ہو رہے ہیں۔

63 سالہ واٹمور نے بورڈ کے ساتھ ایک “باہمی معاہدہ” کر لیا ہے تاکہ وہ ایک سال کے بعد ہوم سیزن کے اختتام کے بعد اپنا عہدہ چھوڑ دے۔

واٹمور ، جو عام طور پر پانچ سالہ مدت کے لیے منتخب ہوئے تھے ،دورہ پاکستان کو ختم کرنے کے یک طرفہ اقدام کے بعد شدید تنقید کی زد میں تھے۔

مزیدپڑھیں:ای سی بی کو پاکستان کا دورہ منسوخ کرنے کا مشورہ کس نے دیا؟

واٹمور نے کہا ، “مجھے افسوس ہے کہ میں ای سی بی کی کرسی سے سبکدوش ہورہا ہوں ، لیکن میں یہ اپنی فلاح و بہبود اور اس کھیل کے لیے کررہا ہوں جو مجھے پسند ہے۔”

این واٹمور ، جو پہلے فٹ بال ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹو تھے ، نے کولن گریوز کی ریٹائرمنٹ کے بعد ستمبر 2020 میں بطور ای سی بی چیئرمین اپنا عہدہ سنبھالا تھا۔

ای سی بی نے پچھلے مہینے یک طرفہ طور پر پاکستان کا دورہ منسوخ کر دیا تھا ، جب نیوزی لینڈ نے بھی سکیورٹی خدشات کے باعث پاکستان کا دورہ معطل کردیا تھا۔

نیوزی لینڈ کا دورہ پاکستان منسوخ کرنے کے پیچھے بھارت کی جعلی ای میلز

انگلش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین پاکستان کی تنقید کے بعد مستعفی” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں