پاک بمقابلہ نیوزی لینڈ: ون ڈے سیریز کے لیے نئی کٹ سامنے آگئی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے17 ستمبر سے شروع ہونے والی نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے لیے قومی ٹیم کی نئی کٹ لانچ کی ہے۔

اس کٹ میں گہرے سبز رنگ اور سیاہ سے ہلکے سبز تک مختلف رنگ ہیں ۔

پاکستان کے کپتان بابر اعظم ، وکٹ کیپر محمد رضوان ، شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی کی تصاویر کے ساتھ ٹوئٹر پر خبر شیئر کرتے ہوئے پی سی بی نے ایک بیان میں کہا کہ: “پاکستان کی نئی ون ڈے کٹ کی نقاب کشائی!”

اس سے قبل بدھ کو پی سی بی نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے کے لیے 12 رکنی ٹیم کا اعلان کیا تھا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا میچ جمعہ کو دوپہر ڈھائی بجے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سلیکٹرز نے رواں ماہ کے شروع میں تین میچوں کی سیریز کے لیے 20 کھلاڑیوں کا نام دیا تھا۔

وکٹ کیپر محمد حارث ، فاسٹ بولر محمد وسیم اور شاہنواز دہانی ، اور کلائی اسپنر زاہد محمود کو ٹیم میں شامل کیا گیا تھا ، جبکہ مڈل آرڈر بیٹسمین افتخار احمد اور خوشدل شاہ کو ٹیم میں واپس بلایا گیا تھا۔

دوسرا اور تیسرا ون ڈے بالترتیب 19 اور 21 ستمبر کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ قذافی سٹیڈیم 25 ستمبر سے 3 اکتوبر تک ٹی 20 کی میزبانی کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں