پاک بمقابلہ نیوزی لینڈ: پی سی بی کا ون ڈے سیریز کے حوالے سے اہم اعلان

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آئندہ تین میچوں کی ون ڈے سیریز کی حیثیت کو فیصلہ کرنے کے نظام (DRS) کی عدم دستیابی کی وجہ سے تبدیل کر دیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آج جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ دونوں ممالک کے بورڈز نے باہمی اتفاق کیا ہے کہ اگلے ہفتے کی ون ڈے سیریز کی حیثیت کو آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ فکسچر سے دو طرفہ سیریز میں تبدیل کیا جائے۔

پی سی بی نے کہا کہ یہ فیصلہ ڈی آر ایس کی عدم دستیابی کی وجہ سے لیا گیا ہے جو کہ ایونٹ کھیلنے کے حالات میں ضرورت ہے۔

چونکہ نیوزی لینڈ 23-2022 کے سیزن میں دو ٹیسٹ اور تین ون ڈے کھیلنے کے لیے پاکستان واپس آئے گا ، دونوں بورڈز نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ یہ 50 اوور کے میچ اب آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کی کوالیفکیشن میں شمار ہوں گے۔

بی سی سی آئی نے ڈی آر ایس عملے کی خدمات حاصل کیں

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے لیے سسٹم آپریٹرز کی خدمات حاصل کرنے کے بعد پی سی بی کے پاس ڈی آر ایس کے بغیر آگے بڑھنے کے سوا کوئی چارہ نہیں بچا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں