محمد وسیم اور بابر اعظم شعیب ملک کے انتخاب پر اختلافات کا شکار

پاکستان کے چیف سلیکٹر محمد وسیم اور کپتان بابر اعظم مبینہ طور پر شعیب ملک کے انتخاب پر ایک پیج پر نہیں ہیں۔کپتان ٹی 20 ٹیم میں آل راؤنڈر چاہتے ہیں۔

تجربہ کار آل راؤنڈر حال ہی میں ختم ہونے والی کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) میں عمدہ فارم میں تھے۔ انہوں نے سات میچوں میں 240 رنز بنائے۔ ملک پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے سیزن میں چوتھے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بھی تھے۔

مزید پڑھیں؛ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ شیڈول کا اعلان، پاکستان اپنا پہلا میچ بھارت کے خلاف کھیلے گا

تاہم ، کرکٹ پاکستان کے مطابق ، ملک کی اچھی فارم اور بابر اعظم کی متعدد درخواستوں کے باوجود ، محمد وسیم 39 سالہ شعیب ملک کو پاکستانی ٹیم میں شامل کرنے کے خلاف ہیں۔

ان کا خیال ہے کہ سابق کپتان کی عمر کی وجہ سے ان کی شمولیت سے پاکستانی ٹیم کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ 40 سالہ محمد حفیظ فارم میں کمی کے باوجود پاکستانی ٹیم کا حصہ ہیں۔

اس سال کے آخری 14 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں ، بابر اعظم اور محمد رضوان کے علاوہ صرف فخر زمان نے مین ان گرین کے لیے پچاس رنز بنائے ہیں۔

مزید پڑھیں؛ بھارت T20 ورلڈکپ کی میزبانی سے محروم، T20 ورلڈکپ یو اے ای اور عمان منتقل

شعیب ملک نے 116 ٹی ٹوئنٹی ، 287 ون ڈے اور 35 ٹیسٹ میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے ، جہاں انہوں نے 11،500 سے زائد رنز بنائے اور 218 وکٹیں حاصل کیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں