آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ یو اے ای اور عمان منتقل کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 17 اکتوبر سے شروع ہوگا۔
آئی سی سی کا کہنا ہےکہ ایونٹ کا فائنل 14 نومبر کو کھیلا جائے گا۔
🚨 ANNOUNCEMENT 🚨
Details 👉 https://t.co/FzfXTKb94M pic.twitter.com/8xEzsmhWWN
— ICC (@ICC) June 29, 2021
آئی سی سی کے مطابق ایونٹ کا میزبان بھارت ہی رہے گا جب کہ ٹی ٹوئنٹی کے میچز دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم، ابوظبی کے شیخ زاید اسٹیڈیم، شارجہ اسٹیڈیم اور عمان کرکٹ اکیڈمی میں کھیلے جائیں گے۔
واضح رہےکہ اس سے قبل آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ بھارت میں ہونا تھا لیکن بھارت میں کورونا کی لہر کے باعث ایونٹ کو منتقل کیا گیا ہے۔