ایشیاء کپ ٹی20: کورونا وبا کی وجہ سے دوسری مرتبہ ملتوی

ایشیاء کپ ٹی20 کا انعقاد رواں سال جولائی میں سری لنکا میں شیڈول تھا۔سری لنکن کرکٹ بورڈ نے کرونا وائرس کے باعث ایشیاء کپ ٹی20 ملتوی کردیا۔

سری لنکن بورڈ کے چیف ایگزیکٹو ایچلے ڈی سلوا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کورونا وبا کے باعث ایونٹ کا انعقاد ناممکن ہے،

انہوں نے کہا کہ اگلی انٹرنیشنل مصروفیات کو دیکھتے ہوئے کہا جاسکتا ہے کہ ایشیا کپ کے مقابلے اب ورلڈکپ 2023کے بعد ہی ممکن ہوسکیں گے۔

حالیہ ہفتوں کے دوران جنوبی ایشیائی ممالک میں کرونا وائرس کے کیسز میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے جس کےباعث کئی ممالک پہلے سفری پابندیاں عائد کرچکے ہیں۔

اس سے قبل کرونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث گزشتہ سال پاکستان میں ہونے والا ایشیاء کپ بھی منسوخ کیا جاچکا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں