سابق ٹیست کرکٹر رمیز راجہ کے اپنے یوٹیوب چینل پر بار بار محمد حفیظ کو ریٹائرمنٹ کا مشورہ دیے جانے کے بعد محمد حفیظ کا بیان بھی سامنے آ گیا.
سابق ٹیسٹ کرکٹر کی جانب سے بار بار ریٹائرمنٹ کا مشورہ دیے جانے کے سوال پر محمد حفیظ نے کہا کہ پاکستان میں ہر شخص کو اظہار رائے کی آزادی ہے، میں اس کی عزت بھی کرتا ہوں لیکن جہاں تک رمیزراجہ کی بات ہے.
انھوں نے پاکستان کے لیے خدمات سرانجام دیں جن کی میں قدر کرتا ہوں لیکن کرکٹ کے بارے میں شعور کے حوالے سے میرا 12 سالہ بیٹا ان سے بہتر ہے، آپ بات کر لیں تو اس کا اندازہ بھی ہو جائے گا۔
محمد حفیظ نے کہا کہ رمیز راجہ اپنے یوٹیوب چینل کی کامیابی کے لیے اس طرح کی آراء کا اظہار کرتے رہتے ہیں، انھیں مرچ مصالحے کی ضرورت ہوتی ہے اس کا استعمال کرتے رہتے ہیں.
اپنے کیریئر کا فیصلہ میں خود ہی کروں گا، جب دیکھا کہ کارکردگی اور فٹنس کا معیار اچھا نہیں رہا تو چھوڑ دوں گا، میرا خلا پْر کرنے کے لیے کوئی بہتر نوجوان کرکٹر مل گیا تب بھی کھیل کو خیرباد کہہ دوں گا۔
انھوں نے کہا کہ فی الحال میرا ذاتی پلان یہ ہے کہ آئندہ سال بھارت میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلوں، بہرحال اس کے لیے ضروری ہے کہ خود کو ٹیم کا ایک مفید رکن ثابت کرتا رہوں، اگر ایونٹ میں ملک اور ٹیم کے کام آ سکتا ہوں تو ضرور کھیلوں گا۔
اس سے پہلے شعیب ملک بھی رمیز راجہ کی طرف سے اپنی ریٹائرمنٹ سے متعلق بیان دے چکے ہیں، رمیز راجہ کی طرف سے بار بار شعیب ملک اور محمد حفیظ کو عزت سے ریٹائرمنٹ لے لینے کے بیان کے بعد شعیب ملک نے سوشل میڈیا کی سائٹ ٹویٹر پر رمیز راجہ اور محمد حفیظ کو منشن کرتے ہوئے طنزیہ ٹویٹ کی:
“ہاں رمیز راجہ بھائی آپ کی بات سے اتفاق کرتا ہوں، چونکہ ہم تینوں ہی اپنے کیریئر کا اختتام پر ہیں، چلو ایک ساتھ مل کر کال کریں اور آئیے 2022 کے لئے اس کی منصوبہ بندی کریں؟”
Yes @iramizraja bhai agreed. Since all 3 of us are the end of our careers let’s retire gracefully together – I’ll call and let’s plan this for 2022? 😅 @MHafeez22 #jokes https://t.co/vTwf9zzYOC
— Shoaib Malik 🇵🇰 (@realshoaibmalik) April 8, 2020
لیکن یہ ظنزیہ ٹویٹ رمیز راجہ کو کچھ خاص پسند نہیںآئی اور رمیز نے شعیب ملک کی ٹویٹ پر جواب دیتے ہوئے کہا:
@realshoaibmalik @MHafeez22 1-retire gracefully .. from what ?.. speaking my mind on pak cricket? Sticking my neck out for pak cricket ? Wanting pak cricket back at top ? No chance .. won’t be gracefully retiring from that ever Malik Sahib! as for ur post retirement plans ..
— Ramiz Raja (@iramizraja) April 9, 2020
@realshoaibmalik @MHafeez22 2-would be tough to start commentating in 2022 as that would make you my age almost 😜And talking of careers , don’t need a tutorial from u of all the ppl as history, which is a great teacher, would tell u that I retired while I was Captain of Pak team
— Ramiz Raja (@iramizraja) April 9, 2020