absher

ابشر اکاؤنٹ کھولنے کیلئے سعودی حکومت کی اہم ہدایات

سعودی وزارت صحت نے ان لوگوں کو جن کا ابشر اکاؤنٹ نہیں ہے انہیں ہدایت کی ہے کہ وہ اپنا موبائل نمبر اپنے سرپرست کے ابشر اکاؤنٹ میں رجسٹرڈ کرائیں۔

وزارت صحت کے تحت کام کرنے والی ایپ توکلنا نے کہا ہے کہ جن لوگوں کے پاس ابشر اکاؤنٹ نہیں ہے وہ اپنے سرپرست کے ذریعہ اکاؤنٹ کھول سکتے ہیں۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق توکلنا نے ٹوئٹر پر ایک صارف کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں اور غیر ملکیوں کے زیر کفالت وہ افراد جن کا اپنا ابشر اکاؤنٹ نہیں وہ اپنے سرپرست کے ابشر اکاؤنٹ میں اپنا موبائل نمبر رجسٹرڈ کروائیں۔

tawakkalna app

ابشر میں ماتحتوں جیسے بیوی، بچے اور گھریلو خادم کے لیے ایک آپشن ہے جس میں ان کےموبائل نمبر رجسٹریشن کی جاسکتی ہے، سرپرست کے ابشر میں موبائل نمبر کی رجسٹریشن کے بعد وہ توکلنا ایپ میں اکاؤنٹ کھول سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ وزارت داخلہ نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو خبردار کرچکی ہے کہ آن لائن سروس سسٹم ابشر میں کسی دوسرے شخص کے اکاؤنٹ میں اپنا موبائل نمبر استعمال نہ کیا جائے۔

ابشر حکام نے عوام کو آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنا موبائل نمبر کسی دوسرے شخص کے اکاؤنٹ میں استعمال کرنے سے یوزر کا اکاؤنٹ بلاک ہوجائے گا۔

یاد رہے کہ توکلنا ایپ مدینہ منورہ کے تمام سرکاری دفاتر میں داخلے کی شرط قرار دیا گیا ہے۔ سرکاری اداروں سے رجوع کرنے والے شہریوں اور غیر ملکیوں کو داخلہ دروازوں پر ایپ دکھانا ہوگی۔

tawakkalna app

مدینہ منورہ گورنریٹ نے اپنے اعلامیہ میں کہا ہے کہ تمام سرکاری محکموں سے رجوع کرنے و الے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کے موبائل میں توکلنا ایپ کی موجودگی ضروری قرار دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں