بیرون ملک زائرین کو ایک سفر میں ایک سے زیادہ عمرے کرنے کےلیے یہ شرائط پورا کرنی ہو ں گی

سعودی وزارت حج وعمرہ نے کہا ہے کہ بیرون مملکت سے آنے والے زائرین کو ایک سفرمیں ایک سے زائد بار عمرے کی اجازت تین شرائط پر دی جائےگی۔

مکہ اخبار کے مطابق وزارت کا کہنا ہے پہلی شرط یہ ہے کہ عمرہ زائر کی واپسی کا پروگرام دوسرے عمرے کی وجہ سے متاثر نہ ہو۔ عمرہ کمپنی کے متعلقہ انچارج کے ساتھ یکجہتی پیدا کرکے واپسی کی ریزرویشن کنفرم کرالی جائے۔

دوسری شرط یہ ہے کہ عمرہ زائر جس گروپ کے ساتھ آیا ہو دوسرے عمرے کی درخواست اس گروپ کی طرف سے ہو انفرادی درخواست قابل قبول نہیں ہوگی۔

وا پسی کی ریزرویشن کی کنفرمیشن عمرہ زائر کے بجائے فیلڈ سروس کمپنی کے توسط سے ہی قابل قبول ہوگی ۔

معتمرین کو فیلڈ سروس فراہم کرنے والی کمپنی ’اعتمرنا ایپ‘ کے ذریعے عمرہ اجازت نامہ جاری کرائے۔

یاد رہے کہ بیرون ملک سے آنے والے زائرین کو ایک سفر میں صرف ایک بار عمرے کی اجازت دی جا رہی ہے دوسری مرتبہ عمرہ کرنے کے لیے شرائط پوری کرنا ہوں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں