چھٹی پر سعودی عرب سے باہر ہوں ، اقامہ ایکسپائراور کفیل کا انتقال ہو گیا ہے واپسی کیسے ہو گی؟

کرونا وائرس سے بچائو کے لیے سعودی عرب میں لگائے گئے لاک ڈائون کے ختم ہونے اور بین الاقوامی پروازون کی بحالی کے بعد حالات معمول پر آنے لگے ہیں. سعودی عرب کی بہترین حکمت عملی کی وجہ سے کرونا وائرس کے نئے کیسز میں مسلسل کمی ہو رہی ہے.

سعودی عرب وزارت برائے صحت کے ایک بیان کے مطابق ، سعودی عرب میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہفتے کے روز 407 نئے کوویڈ 19 واقعات ریکارڈ ہوئے ، جس سے مملکت میں تصدیق شدہ انفیکشن کی کل تعداد 350،229 ہوگئی۔

سعودی عرب میں‌حالات زندگی معمول پر آنے اور بین الاقوامی پروازون کی بحالی کے بعد کسیر تعداد میں وہ ورکرز جو کرونا لاک ڈائون کی وجہ سے سعودی عرب واپس نہیں‌آ سکے تھے اب اُن کی واپسی کا عمل بھی شروع ہو چکاہے لیکن ساتھ ساتھ کچھ لوگوں‌کابہت سارے مسائل کا سامنا بھی کرنا پر رہا ہے.

اُردو نیوز کے مطابق شکیل گجر نامی ایک شخص نے سوال کیا ہے کہ میرا دوست چھٹی پر پاکستان گیا ہوا ہے۔ اس دوران یہاں اس کے کفیل کا انتقال ہوگیا۔ دوست کا خروج و عودہ اور اقامہ بھی ایکسپائر ہوگیا ہے اب وہ کس طرح واپس آسکتا ہے کوئی حل بتائیں؟

جواب:سعودی قانون کے مطابق اگر کسی کے کفیل کا انتقال ہو جاتا ہے تو ان کے تمام قانون معاملات سیز ہو جاتے ہیں. اور جس شخص کا انتقال ہو جائے سعودی قانون کے مطابق ان کی تمام املاک ورثا کے نام منتقل کرنے کے لیے عدالت سے حکم جاری ہوتا ہے جس کے مطابق وراثت تقسیم کی جاتی ہے. اگر آپ کے دوست کا کفیل کے ورثا سے رابطہ ہے تو ان سے بات کر کے معاملہ حل کیا جا سکتا ہے.

اگر متوفی کا کاروبار اور زیر کفالت کارکن ہوں تو ان کے معاملات یعنی اقاموں کی تجدید و دیگر سرکاری معاملات کی دیکھ بھال کے لیے ورثا میں سے کسی ایک کو مقرر کیا جاتا ہے جنہیں یہ حق دیا جاتا ہے کہ وہ کارکنوں کے قانونی معاملات کو نمٹائیں۔

ورثا کی مرضی ہوتی ہے کہ وہ کاروبار کو جاری رکھتے ہیں یا نہیں۔ اگر کاروبار کو جاری رکھتے ہیں تو کمپنی یا ادارہ ورثا یا مقرر کردہ نمائندے کے نام منتقل ہو جاتا ہے جس کے بعد کارکنوں کا اقامہ بھی ٹرانسفر کرایا جاتا ہے۔

موجودہ قانون کی رو سے آپ کے دوست کا اقامہ اور خروج و عودہ بھی ایکسپائر ہو گیا ہے تو ان کی واپسی کی ایک ہی صورت ہے وہ یہ کہ ورثا یا ان کا قانونی نمائندہ جنہیں عدالت کی جانب سے مقرر کیا گیا ہو اور ان کے پاس جوازات سے قانونی معاملات طے کرنے کا اختیار ہو وہ ہی اقامہ اور خروج وعودہ کی مدت میں اضافہ کرسکتے ہیں جس کے بعد آپ کے دوست مملکت آسکتے ہیں کیونکہ سعودی عرب آنے کے لیے کارآمد اقامہ ہونا اشد ضروری ہے جن افراد کے اقامہ اور خروج عودہ ایکسپائر ہو گئے ہیں ان کی سہولت کے لیے حکومت نے آن لائن تجدید کی سہولت فراہم کی ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں