ماسک کی دوسری مرتبہ خلاف ورزی پر جرمانہ دگنا

سعودی وزارت داخلہ نے تمام افراد اور اداروں کو پھر انتباہ کیا ہے کہ وہ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے ایس او پیز اور ہدایات کی پابندی کریں۔ خلاف ورزی پر سزا کے لیے تیار رہیں۔

عاجل ویب کے مطابق اتوار کو ایک بیان میں وزارت داخلہ نےکہا کہ ’اگر کسی نجی ادارے میں کوئی شخص حفاظتی ماسک کے بغیر دیکھا گیا تو پہلی مرتبہ خلاف ورزی پر دس ہزار ریال جرمانہ ہوگا۔ دوسری مرتبہ خلاف ورزی پر جرمانہ دگنا کرکے بیس ہزار لیا جائے گا‘۔

وزارت داخلہ نے تمام نجی اداروں سے یہ بھی کہا کہ وہ ماسک پہنے بغیر کسی شخص کو داخلے کی اجازت نہ دیں۔ ان اداروں میں تجارتی مراکز سرفہرست ہیں۔

وزارت نے بیان میں مزید کہا کہ ’ مملکت میں کورونا سے بچاو کے سلسلے میں صحت ضوابط کا معیار تسلی بخش حد تک بہتر ہو ا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کورونا کے کیسز دن بدن کم ہوتے چلے جا رہے ہیں۔ حکومت کو ایس او پیز پر عمل کرانے کے سلسلے میں طاقت کا استعمال نہیں کرانا پڑ رہا ہے‘۔

اپنا تبصرہ بھیجیں