سعودی عرب میں ایک ہفتے کے دوران مختلف علاقوں سے ریزیڈنسی، لیبر قوانین اور سرحدی حفاظتی ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے تقریبا 12,920 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے.
عرب نیوز کے مطابق یہ گرفتاریاں28 مارچ سے6 اپریل کے دوران سیکورٹی فورسز کے مختلف یونٹس اور جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ (جوازات) کی مشترکہ فیلڈ مہم کے دوران کی گئیں.
مزید پڑھیں؛ خروج نہائی لگوایا لیکن سفر نہیں کر سکتا، چار ماہ گزر گئے کیا کریں؟
گرفتار ہونے والوں میں اقامتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کی تعداد 8،171 سرحدی حفاظتی ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوںکی تعداد 3،102 اور لیبر قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کی تعداد 1،647 ہے.
کُل 185 افراد کو سرحد عبور کر کے مملکت میں داخل کرنے کی کوشش کے دوران گرفتار کیا گیا جن میں سے58فیصد یمنی، 37 فیصد ایتھوپیائی اور5 فیصد کا تعلق دوسری قومیتوں سے تھا.
مزید پڑھیں؛ سعودی عرب میں اپنے اقامہ پر تاریخ پیدائش کو کیسے درست کروایا جائے؟
سیکیورٹی فورسز نے 11 افراد کو بھی گرفتار کیا جو خلاف ورزی کرنے والوں کو منتقل کرنے اور انہیں پناہ دینے میں ملوث تھے۔
خلاف ورزی کرنے والوں کی کل تعداد، جو اس وقت تعزیری اقدامات کے تابع ہیں، 98,260 سے زائد ہیں جن میں 89,417 سے زیادہ مرد اور 8,843 خواتین شامل ہیں، جب کہ 84,030 خلاف ورزی کرنے والوں کے کیس ان کے سفارتی مشنوں کو بھیجے گئے تاکہ ان کی ملک بدری کے لیے سفری دستاویزات حاصل کی جاسکیں۔
وزارت داخلہ نے متنبہ کیا ہے کہ جو کوئی بھی سرحدی حفاظتی ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کسی کو مملکت میں داخل ہونے میں سہولت فراہم کرتا ہے، یا اسے نقل و حمل یا پناہ یا کسی بھی طرح سے کوئی مدد یا خدمات فراہم کرتا ہے، اسے زیادہ سے زیادہ 15 سال قید کی سزا دی جائے گی۔ 1 ملین ریال تک کا جرمانہ، اور نقل و حمل کے ذرائع، اور پناہ کے لیے استعمال ہونے والی رہائش گاہ کو ضبط کرنے کے علاوہ، مقامی میڈیا میں ان کے ناموں کی تشہیر بھی کی جائے گی.