عمرہ پرمٹ، پانچ برس سے کم عمر بچے مسجد الحرام جا سکتے ہیں؟

وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ والدین اور سر پرستوں کے ہمراہ پانچ برس سے کم عمر بچے مسجد الحرام میں نماز کی ادائیگی کیلئے آ سکتے ہیں۔

عرب نیوز کے مطابق عمرہ پرمٹ اعتمرنا یا توکلنا ایپ پر حاصل کرنے کیلئے عمر کی کم از کم حد 5 برس مقرر کی گئی ہے۔ لیکن پانچ برس سے کم عمر بچے اپنے والدین یا سرپرستوں کے ہمراہ مسجد الحرام میں نماز ادا کر سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں؛ سعودی عرب میں اپنے اقامہ پر تاریخ پیدائش کو کیسے درست کروایا جائے؟

پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کیلئے عمرہ پرمٹ جاری نہیں کروایا جا سکتا ہے، پرمٹ کے اجرا کے لیے لازمی ہے کہ درخواست گزار کورونا وائرس میں مبتلا نہ ہو اور نہ ہی ان کا کسی ایسے فرد سے قریبی رابطہ رہا ہو جو کورونا وائرس میں مبتلا ہے۔

کورونا وائرس کے باعث گزشتہ 2 برس سے حرمین شریفین میں عمرہ و نماز کی ادائیگی کے علاوہ مسجد نبوی الشریف میں بھی سماجی فاصلے کے ضوابط پرعمل کیاجارہا تھاجبکہ گزشتہ دوبرس سے عمرہ کی محدود ادائیگی کا سلسلہ جاری تھا۔

مزید پڑھیں؛ سعودی عرب میں خروج و عودہ (چھٹی) پرجانے والے دوسرے ویزے پر واپس آ سکتے ہیں؟

مگر کورونا کے حالات پرقابو پانے کے ساتھ ساتھ سماجی فاصلے سمیت بیرون مملکت سے آنے والوں کےلیے قرنطینہ اور پی سی آر ٹیسٹ ختم کیے جانے کے بعد ماہ رمضان المبارک میں بڑی تعداد میں عمرہ زائرین کی سعودی عرب آمد شروع ہوچکی ہے

عمرہ پرمٹ، پانچ برس سے کم عمر بچے مسجد الحرام جا سکتے ہیں؟” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں