سعودی عرب میں اپنے اقامہ پر تاریخ پیدائش کو کیسے درست کروایا جائے؟

سعودی عرب میں محکمہ امیگریشن اینڈ پاسپورٹ (جوازات) کی زیر نگرانی غیر ملکیوں کے اقامتی دستاویزات و معاملات انجام دیے جاتے ہیں.

جوازات کے دفاتر سعودی عرب کے تمام ریجنز اور شہروں‌میں‌قائم کیے گئے ہیں جبکہ صارفین کی سہولت کیلئے ڈیجیٹل ذرائع کی سہولت بھی موجود ہے.

اقامے دستاویزات پر درستگی سے متعلق ایک شخص نے دریافت کیا کہ “اقامے میں تاریخ پیدائش کیسے تبدیل کی جا سکتی ہے؟ پاکستان میں تاریخ پیدائش درست کروانے کے بعد پاسپورٹ پر بھی درست کروائی اب اقامہ میں کس طرح درست کروائی جا سکتی ہے؟”

مزید پڑھیں؛ سعودی عرب میں خروج و عودہ (چھٹی) پرجانے والے دوسرے ویزے پر واپس آ سکتے ہیں؟

سعودی عرب میں‌جوازات کے قانون کے مطابق غیر ملکی براہ راست اپنے اقامہ کارڈ اور دیگر معاملات کے انجام دہی کیلئے جوازات نہیں‌جا سکتا ہے، بلکہ غیر ملکی کارکن کی کمپنی یا سپانسر (کفیل) کو اپنے کارکن کے اقامہ کارڈ اور دیگر معاملات کے انجام دہی کیلئے جوازات کے دفتر سے رجوع کرنے کی اجازت ہے.

اگرکسی کارکن کے اپنے اقامے میں معلومات میں درستگی کرانا مقصود ہوتو اس کے لیے کارکن کے سپانسرکو چاہیے کہ وہ اپنے ابشریا مقیم پورٹل کے ذریعے اپنے شہرکے قریب ترین جوازات کے مرکزی یا ذیلی دفتر سے ’اپائنٹمنٹ‘ حاصل کرے اس کے بعد وقت مقررہ پرجوازات کے دفتر میں جاکر وہاں کارکن کے اصل پاسپورٹ جس میں تاریخ پیدائش درست کرائی گئی ہو پیش کرے۔

اقامے میں معلومات درست کرانے کے لیے مخصوص فارم بھی پر کیا جانا لازمی ہے جس کے ساتھ پاسپورٹ اوراقامہ کی کاپی اور جوازات سے حاصل کیے گئے اپائنٹمنٹ کا پرنٹ بھی لگایا جائے۔

مزید پڑھیں؛ مکہ مکرمہ میں اپنی تین بیٹیوں‌ کا گلا چھری سے کاٹنے والے شہری کو سزائے موت

خیال رہے ایسے کارکن جو اپنے اہل خانہ کے ہمراہ مملکت میں مقیم ہیں اور وہ اپنے اہل خانہ میں سے کسی کے اقامہ کارڈ میں معلومات کی درستگی کرنے کے خواہاں ہیں تو انہیں اس امر کی اجازت ہوتی ہے کہ وہ خود براہ راست جوازات کے دفتر سے رجوع کریں تاہم اس کےلیے بھی پیشگی وقت حاصل کرنا ضروری ہوگا۔

جبکہ دیگرکاغذات وہی ہوں گے جن کا قبل ازیں ذکرکیا جاچکا ہے۔

اقامہ کارڈ میں درستگی کرانے کے بعد جوازات کے اہلکار دوسرا کارڈ پرنٹ کردیتے ہیں جس میں تاریخ کا جائزہ لینے کے بعد درست ہونے کی یقین دہانی کرلی جائے۔

سعودی عرب میں اپنے اقامہ پر تاریخ پیدائش کو کیسے درست کروایا جائے؟” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں