سعودہ عرب میں کورونا کی صورت حال بہتر ہونے کے بعد کورونا وائرس کی پابندیوں میں خاطرخواہ نرمی کی گئی ہے. جس کے بعد معمول زندگی واپس لوٹ رہی ہے.
سعودی عرب میں کورونا وائرس کی پابندیوں کے بعد مسجد الحرام میں نماز ادا کرنے اور مسجد نبوی میں قبر مبارک کی زیارت کے لیے توکلنا پر اپنا سٹیٹس امیون دکھانے یا اجازت لینے کی پابندی بھی ختم کر دی گئی تھی.
مزید پڑھیں؛ سعودی عرب میں خروج و عودہ (چھٹی) پرجانے والے دوسرے ویزے پر واپس آ سکتے ہیں؟
اب سعودی عرب میں وزارت حج و عمرہ نے غیر ویکسین یافتہ افراد کو عمرہ اور مسجد الحرام میں نماز ادا کرنے کی بھی اجازت دے دی ہے.
عرب نیوز کے مطابق کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’صرف ان غیر ویکسین یافتہ افراد کو عمرہ اور زیارت کی اجازت ہوگی جو اس سے پہلے کورونا وائرس کا شکار نہیں ہوئے‘۔
مزید پڑھیں؛ اقامہ کارڈ پر نام غلط لکھا گیا ہے، درستگی کیسے کروائیں؟
ٹوئٹر پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر وزارت نے کہا ہے کہ ’ملک میں کورونا وبا کی صورتحال مستحکم ہے جس کے باعث اب غیر ویکسین یافتہ افراد کو بھی عمرہ ادا کرنے اور مسجد الحرام میں نماز پڑھنے کی اجازت دی گئی ہے‘۔
’غیر ویکسین یافتہ افراد کو عمرہ اجازت نامہ جاری کرنے کی ایک شرط یہ بھی ہے کہ انہوں نے کورونا کے شکار کسی مریض سے میل جول نہ کیا ہو‘۔