سعودی عرب میں خروج و عودہ (چھٹی) پرجانے والے دوسرے ویزے پر واپس آ سکتے ہیں؟

سعودی عرب میں رہنے والے تمام غیر ملکی کارکنوں کیلئے سعودی اقامہ قوانین پر عمل کرنا لازمی ہے، قانون کے مطابق خروج و عودہ یا ایگزٹ ری انٹری مخصوص مدت کیلئے جاری کیا جاتا ہے.

ایگزت ری انٹری (چھٹی) پر جانے والے غیر ملکی نے دریافت کیا کہ “سعودی عرب سے چھٹی پر آنے کے بعد واپس سعودی عرب اپنے پرانے ویزے کی بجائے نئے ویزے پر جا سکتے ہیں؟”

مزید پڑھیں؛ اقامہ کارڈ پر نام غلط لکھا گیا ہے، درستگی کیسے کروائیں؟

عرب نیوز کے مطابق سعودی عرب میں امیگریشن قوانین کے مطابق ایسے افراد جو خروج وعودہ یا چھٹی پر سعودی عرب سے آتے ہیں ان پر قانون کے مطابق لازم ہے کہ وہ چھٹی کی مقررہ مدت کے دوران سعودی عرب واپس آئیں.

اگر خروج و عودہ کی مقررہ مدت کے دوران واپس سعودی عرب نہیں‌آ سکتے تو وہ اپنے سپانسر یا کفیل سے اس مدت میں‌مزید توسیع کروا سکتے ہیں.

خروج وعودہ کی مدت میں توسیع کے لیے ماہانہ 100 ریال جمع کرکے مطلوبہ مدت کی توسیع حاصل کی جاسکتی ہے تاکہ مملکت واپس آیا جاسکے۔

مزید پڑھیں؛ سعودی عرب میں اقامہ کارڈ میں شادی شدہ سٹیٹس کا اندراج کیسے کرایا جائے؟

ایسے افراد جو چھٹی پر سعودی عرب سے گئے اور مقررہ مدت میں‌واپس نہیں‌آتےوہ سعودی عرب میں خروج و عودہ قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار پاتے ہیں.

ایسے افراد جو خروج و عودہ قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوتے ہیں ان پر سعودی عرب آنے پر تین سال کی پابندی عائد ہو جاتی ہے. ایسے افراد کسی بھی دوسرے ورک ویزے پر مقررہ پابندی کے دوران سعودی عرب نہیں آسکتے.

سعودی عرب میں امیگریشن قوانین کے مطابق ایسے افراد جن پر پابندی عائد ہوتی ہے وہ صرف اور صرف عمرہ اور حج ویزے پر سعودی عرب آ سکتے ہیں ورک ویزے پر نہیں.

مزید پڑھیں؛ سعودی عرب میں‌خروج نہائی کیلئے پاسپورٹ کی کم از کم مدت کتنی ہونا ضروری ہے؟

قانون کے مطابق پابندی کے دوران ورک ویزے پر سعودی عرب آنے کا ایک ہی طریقہ ہےایسے افراد کو اپنے سابق سپانسر یا کفیل کی جانب سے جاری کردہ دوسرے ورک ویزے پرسعودی عرب آسکتے ،

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پابندی کا تعین خروج و عودہ یا چھٹی کی مدت ختم ہونے کے بعد کیا جاتا ہے.

ایسے افراد جو ایجنٹس کے کہنے پردوسرا ویزہ لگا کرمملکت آجاتے ہیں انہیں سعودی عرب آتے ہی امیگریشن کے مرحلے پر ہی ڈی پورٹ کر دیا جاتا ہے۔

2 تبصرے “سعودی عرب میں خروج و عودہ (چھٹی) پرجانے والے دوسرے ویزے پر واپس آ سکتے ہیں؟

اپنا تبصرہ بھیجیں