سعودی عرب کے شہر جازان، خمیس مشیط اور نیبو میںباغی حوثیوں کا میزائلوں اور ڈرونز کے ساتھ اقتصادی اور شہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا.
سبق اخبار کے مطابق اتحادی افواج نے بتایا کہ اس نے آج (اتوار) کو حوثیوں کے ایک دشمنانہ حملے کو پسپا کیا ہے جس میں عام شہریوں، اقتصادی اور شہری تنصیبات کو بیلسٹک میزائل، ڈرون اور کروز میزائل سے نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی.
مزید پڑھیں؛ مکہ مکرمہ میں اپنی تین بیٹیوں کا گلا چھری سے کاٹنے والے شہری کو سزائے موت
اتحادی افواج بتایا کہ انہوں نے جازان میں سقیق واٹر پلانٹ اور آرامکو کی تنصیب کو نشانہ بنانے والے 4 ڈرونز کو تباہ کیا. دہشت گرد ملیشیا نے ظہران الجنوب پاور اسٹیشن کو بھی نشانہ بنانے کی کوشش کی.
اتحادی افواج نے کہا ہے کہ ’حوثی ملیشیا کی طرف سے جنونی اورغیر ذمہ داران دشمنانہ کارروائی خلیجی ممالک کی طرف سے امن مذاکرات کا جواب ہے‘۔
مزید پڑھیں؛ سعودی شہری کو بیوی کو قتل کر کے ٹکڑے کرنے پر سزائے موت کی سزا
انہوں نے مزید کہا کہ دشمن کے حملے میں خمیس مشیط میں گیس اسٹیشن اور ینبو میں آرامکو کے مائع گیس پلانٹ کو بھی نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی، جس کے نتیجے میں شہریوں کی گاڑیوں اور رہائشی گھروں کو نقصان پہنچا۔
اتحادی افواج نےمزید بتایا کہ انہوں نے جازان شہر کی طرف شہریوں کو نشانہ بنانے کے لیے داغے گئے ایک بیلسٹک میزائل کو بھی روکا۔
اتحادی افواج کے سرکاری ترجمان بریگیڈیئر جنرل ترکی المالکی نے کہا کہ حوثیوں کے حملے میں 9 ڈرونز اور ایک بیلسٹک میزائل کو تباہ کیا گیا جو جازان، خمیس مشیط، طائف ، ینبو اور ذھران الجنوب کی طرف داغے گئے۔
مزید پڑھیں؛ سعودی عرب میں داعش اور القاعدہ کے متعدد ارکان کو پھانسی کی سزا کا حکم
بریگیڈیئر جنرل المالکی نے نشاندہی کی کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ ملیشیا نے الشقیق میں کھارے پانی کو صاف کرنے کے پلانٹ اور جازان میں آرامکو کے ڈسٹری بیوشن اسٹیشن کو نشانہ بنانے کے لیے (ایرانی) کروز میزائلوں کا استعمال کیا، جس سے کچھ مادی نقصان ہوا.