Jawazat Saudi Arabia

سعودی عرب میں خروج نہائی کی مدت میں اضافہ یا اسے تبدیل کروایا جا سکتا ہے؟

سعودی عرب میں رہنے والے تمام غیر ملکی کارکنوں کیلئے سعودی اقامہ قوانین پر عمل کرنا لازمی ہے، قانون کے مطابق خروج و عودہ یا ایگزٹ ری انٹری مخصوص مدت کیلئے جاری کیا جاتا ہے.

سعودی عرب میں‌محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن (جوازات) کے ٹوئٹر اکائونٹ پر ایک شخص نے دریافت کیا کہ فائنل ایگزٹ (خروج نہائی) کی مدت میں اضافہ یا اسے تبدیل کروایا جا سکتا ہے؟

مزید پڑھیں؛ ایگزٹ ری انٹری کی خلاف ورزی کو کفیل ختم کرا سکتا ہے؟

اس سوال کے جواب میں جوازات نے وضاحت پیش کی کہ جب خروج و نہائی ویزہ اسٹمپ ہو جاتا ہے تو اس کی مدت میں نہ توسیع کی جا سکتی ہے اور نہ ہی ایسے تبدیل کروایا جا سکتا ہے.

تفصیلات کے مطابق خروج نہائی ویزہ اسٹمپ لگانے کے بعد صارف کو 60 دن کی مہلت دی جاتی ہے، اس دوران صارف کا سفر کرنا ضروری ہوتا ہے.

مزید پڑھیں؛ کارکن کی اقامہ فائل سیز ہے، کیا اقامہ تجدید ہو سکتا ہے؟

اگر کسی فرد نے خروج نہائی یعنی فائنل ایگزٹ لگوایا ہوا ہے اور اس کا سفر کرنے کا ارادہ تبدیل ہو گیا ہے اور وہ سفر نہیں‌کرنا چاہتا تو اس صورت میں اس کو چاہیے کہ وہ اپنے سپانسر یا کفیل کے ذریعے مقررہ مدت 60 روز کے اندر اندر اس کو کینسل کروائے.

ویزے کو مقررہ مدت کے اندر کینسل کرانے کے بعد دوبارہ جب جانا ہو اس وقت ویزا حاصل کیا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں؛ سعودی عرب میں ڈی پورٹ کیے جانے والوں کی کیا سزا ہے؟‌

خروج نہائی کو مقررہ مدت کے اندر کینسل نہ کرانے پرایک ہزارریال جرمانہ عائد کیاجاتا ہے اور دوبارہ خروج نہائی ویزا اسی وقت جاری کرایا جاسکتا ہے جب اقامہ کارآمد ہو۔

2 تبصرے “سعودی عرب میں خروج نہائی کی مدت میں اضافہ یا اسے تبدیل کروایا جا سکتا ہے؟

اپنا تبصرہ بھیجیں